ویلنگٹن:12/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ میں حکمران نیشنل پارٹی نے ملکی وزیر اقتصادیات بِل انگلش کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔ نگلش نے جو اس عہدے کے تنہا امیدوار تھے، سوشل ہاؤسنگ منسٹر پاؤلا بینیٹ کو اپنا نائب مقرر کیا ہے۔ سابق وزیراعظم جان کی نے ایک ہفتہ قبل غیر متوقع طور پر اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان ایک ایسے وقت پر کر دیا تھا جب وہ مقبولیت کے حوالے سے انتہائی عروج پر تھے۔